بریکنگ نیوز
Loading news...
frint super lead lead 01 03 04 06 10

ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے

 ترکیے میں موجود ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل میکسیکو کے ویزے جاری کر دیےگئے


ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کو  فیفا ورلڈکپ 2026  سے قبل میکسیکو کے  ویزے جاری کر دیےگئے ہیں، جس سے ٹیم کی تیاریوں سے متعلق ایک  اہم انتظامی مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ٹیم کو ترکیےکے دارالحکومت انقرہ میں میکسیکو کے سفارت خانے نے ویزے جاری کیے۔

ایرانی فٹبال ٹیم اس وقت ترکیے میں موجود ہے، میکسیکو  ورلڈکپ  میں ایرانی ٹیم کا بیس وینیو  رہےگا۔

ایرانی فٹ بال ٹیم 6 جون کو ترکیے سے میکسیکو کے لیے روانہ ہوجائے گی، ورلڈکپ میں ایران کے تینوں گروپ میچز امریکا میں شیڈولڈ ہیں۔

خیال رہےکہ  فیفا ورلڈ کپ سے قبل  کھلاڑیوں کے ویزوں کا معاملہ ایران کے لیے ایک اہم مسئلہ  بن گیا تھا۔ فیفا ورلڈکپ 11 جون سے 19 جولائی 2026  تک  امریکا، کینیڈا  اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔

بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان انڈر 18 ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 بنگلادیش کو شکست دیکر پاکستان انڈر 18 ایشیاکپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا


پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم  بنگلادیش کو شکست دیکر انڈر18 ہاکی ایشیا کپ  کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

جاپان میں جاری ایونٹ کے پول بی کا آخری میچ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا ، جس میں  پاکستان نے بنگلا دیش کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے ہرایا۔

 تیسرے منٹ میں عبداللہ نے پاکستان کو برتری دلادی ، بارہویں منٹ میں منا اسلام نے مقابلہ برابر کردیا ۔

دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ،تیسرے کوراٹر میں عدیل نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول بنایا،لیکن تین منٹ بعد ہی بنگلادیش نے مقابلہ پھر برابر کردیا۔ 39ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر حیدر اعصام نے گول بنایا۔

اس کے بعد عبداللہ اعوان اور محمد یحییٰ نے فیلڈ گول بنا کر پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی دلادی۔

یوں  پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس  کا جمعہ کو بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

اب اے آئی براہِ راست لیپ ٹاپ میں کام کریگی؛ نئی چِپ متعارف ہو گئی

 اب اے آئی براہِ راست لیپ ٹاپ میں کام کریگی؛ نئی چِپ متعارف ہو گئی


این ویڈیا نے ایک نئی چپ متعارف کرا دی ہے جو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو براہِ راست پرسنل کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں لے آئی گی، جس سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

کمپنی کے سی ای او جینسن ہوانگ نے کمپیوٹیکس کانفرنس سے قبل خطاب میں بتایا کہ نیا RTX Spark چپ مائیکروسافٹ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور اس کا مقصد اے آئی دور کے لیے کمپیوٹر کو ازسرِ نو تشکیل دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس چپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اے آئی سسٹمز کو کلاؤڈ پر انحصار کے بجائے براہِ راست ڈیوائس پر چلانے کی صلاحیت فراہم کرے گی، جس سے رفتار اور کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

یہ چپ تائیوان کی کمپنی MediaTek کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ روایتی کمپیوٹنگ کو “ایجنٹک اے آئی” میں تبدیل کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

مزید برآں این ویڈیا نے Vera CPU بھی متعارف کرایا، جو اے آئی ایجنٹس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر OpenAI، Anthropic اور SpaceX جیسے ادارے اسے استعمال کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 2026 کو “اے آئی ایجنٹس کا سال” قرار دیا جا رہا ہے، جہاں کمپیوٹرز محض صارف کے احکامات پر نہیں بلکہ خودکار انداز میں بھی کام کریں گے۔

جینسن ہوانگ نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ اے آئی سے نوکریاں کم ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی سافٹ ویئر انجینئرز کی طلب میں مزید اضافہ کرے گی۔

کمپیوٹیکس نمائش 2 سے 5 جون تک جاری رہے گی، جہاں دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

پاکستان آٹو انڈسٹری میں تاریخی تبدیلی، بڑی تعداد میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا امکان

 پاکستان آٹو انڈسٹری میں تاریخی تبدیلی، بڑی تعداد میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا امکان


پاکستان کی آٹوموبائل صنعت آئندہ برسوں میں بڑی تبدیلی کے مرحلے میں داخل ہونے جا رہی ہے. جہاں الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی آمد روایتی پٹرول گاڑیوں کی جگہ لینے کی طرف اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

صنعتی اعدادوشمار کے مطابق جون سے دسمبر 2026 کے دوران پاکستانی مارکیٹ میں 23 نئی گاڑیاں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جن میں سے 20 گاڑیاں کسی نہ کسی شکل میں الیکٹرک یا ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق نئی آنے والی گاڑیوں میں تقریباً 87 فیصد ماڈلز الیکٹرک، ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈڈ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوں گی۔ جو ملک میں توانائی کے متبادل ذرائع کی طرف بڑھتے رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ میں چین کی بڑی کمپنیوں کا کردار بڑھ رہا ہے۔ جو مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اپنی موجودگی کو تیزی سے وسعت دے رہی ہیں۔

آٹو انڈسٹری کے ماہر شفیق احمد شیخ نے کہا ہے کہ یہ تبدیلی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی 26-2021 کے تحت شروع ہوئی۔ جبکہ آئندہ آٹو پالیسی 31-2026 میں اس عمل میں مزید تیزی متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق حکومت ٹرانسپورٹ سیکٹر میں الیکٹریفیکیشن کو فروغ دے کر درآمدی تیل اور ایل این جی پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جس سے سالانہ تقریباً 4.5 ارب ڈالر تک بچت متوقع ہے۔


ملک کے 22 شہروں میں فائیو جی سروسز کا آغاز مگر صارفین اب بھی پریشان

 ملک کے 22 شہروں میں فائیو جی سروسز کا آغاز مگر صارفین اب بھی پریشان


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ملک کے 22 شہروں میں 5G سروسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد کے چار سیکٹرز میں یہ سروس فعال ہو چکی ہے۔

یہ بریفنگ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت سید امین الحق نے کی۔ حکام کے مطابق سیکٹر ایف-8 میں کیے گئے ٹیسٹس میں انٹرنیٹ کی رفتار تقریباً 100 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ 5G اسپیکٹرم نیلامی کے بعد نہ صرف انٹرنیٹ کارکردگی مزید بہتر ہوگی بلکہ 4G کی اوسط رفتار بھی 40 ایم بی پی ایس تک پہنچنے کی توقع ہے۔

تاہم کمیٹی ارکان نے ٹیلی کام سروسز کے مجموعی معیار پر تشویش کا اظہار کیا۔ رکن صادق میمن نے سوال اٹھایا کہ اگر موجودہ سروسز کا معیار بہتر نہ ہوا تو 5G یا دیگر نئی ٹیکنالوجیز کا فائدہ محدود رہے گا۔

پی ٹی اے نے اعتراف کیا کہ طویل لوڈشیڈنگ ٹیلی کام نیٹ ورکس کو متاثر کر رہی ہے، بعض علاقوں میں بجلی کی بندش 10 گھنٹے تک جاری رہتی ہے، جس سے کمپنیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کمیٹی نے صارفین کی شکایات کے نظام پر بھی عدم اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ بڑی ٹیلی کام کمپنیوں نے ہیلپ لائنز کو بہتر بنانے کے بجائے کم کر دیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے سخت کارروائی، جرمانوں اور شوکاز نوٹسز کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے، جہاں تقریباً 800 ملین ڈالر کے سرکاری واجبات اور جائیداد کے معاملات پر سوالات اٹھائے گئے۔

وزارت کے حکام نے کہا کہ نجکاری معاہدے سے متعلق تفصیلات نجکاری کمیشن فراہم کر سکتا ہے، جس پر کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام کو طلب کر لیا۔

روبوٹ نے انسان کو ٹیبل ٹینس میں مات دے کر سب کو حیران کر دیا

 روبوٹ نے انسان کو ٹیبل ٹینس میں مات دے کر سب کو حیران کر دیا


روبوٹ نے انسان کو ٹیبل ٹینس میں مات دے کر پیشہ ور ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو حیران کر دیا۔
ایس نامی یہ روبوٹ ایک سائنسی مطالعے کا حصہ ہے، جو یہ دکھاتا ہے کہ مصنوعی ذہانت میں ہونے والی پیش رفت کس طرح روبوٹس کو مزید پھرتیلا اور مہارت یافتہ بنا رہی ہے۔
سونی اے آئی ریسرچر پیٹر ڈور کے مطابق اس روبوٹ نے دنیا کی ٹاپ 25 خواتین میں سے ایک ا
ور ٹاپ 200 مردوں میں شامل ایک کھلاڑی کو شکست دی۔
سونی کمپنی کا بنایا ہوا ایس نامی روبوٹ 9 کیمروں کی مدد سے دیکھتا ہے۔ اور یہ گیند پر بنے لوگو کو فالو کرتے ہوئے اس کی اسپن کا اندازہ بھی لگا لیتا ہے۔
پیٹر ڈور کے مطابق روبوٹ کیمروں کے ذریعے سمجھتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ پھر فیصلہ کرتا ہے کہ اسے کیسے حرکت کرنی ہے۔ یہ ٹیبل ٹینس کے آفیشل رولز کے مطابق کھیلتا ہے اور سروس کراتا ہے ، اپنی موومنٹ اور ریکٹ کو کنٹرول کرنے کیلئے اس میں 8 جوائنٹس ہیں۔

آئی ایم ایف کا ٹیکس رعایتوں میں مزید کمی کا مطالبہ

 آئی ایم ایف کا ٹیکس رعایتوں میں مزید کمی کا مطالبہ


بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس رعایتوں میں مزید کمی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات پر اتفاق رائے ہوا ہے، جس کے تحت بجٹ 26-2026 میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور محصولات میں اضافے کے لیے انتہائی سخت فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر حکومت 30 جون 2026 کے بعد مختلف شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ میں توسیع نہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

اس پلان کے تحت فاٹا اور پاٹا (سابقہ قبائلی علاقوں) کے لیے انکم ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کا استثنیٰ 30 جون 2026 کو ختم ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد یکم جولائی 2026 سے ان علاقوں میں بھی ملک کے عام ٹیکس قوانین نافذ کر دیے جائیں گے۔

اس اقدام سے حکومت کو 40 ارب روپے کے اضافی محصولات حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تاہم، قبائلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی پر حاصل سیلز ٹیکس استثنیٰ فی الحال 30 جون 2026 تک برقرار رہے گا۔

ٹیکسوں میں ردوبدل کا اثر آٹو سیکٹر پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائبرڈ گاڑیوں پر رعایتی سیلز ٹیکس کی مدت 30 جون 2026 کو ختم ہو رہی ہے جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے سی کے ڈی (CKD) کٹس پر حاصل سیلز ٹیکس چھوٹ کو بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دوسری جانب، مقامی طور پر تیار ہونے والی الیکٹرک گاڑیوں پر عائد ایک فیصد سیلز ٹیکس 30 جون 2026 تک برقرار رکھا جائے گا۔

اس کے علاوہ فاٹا اور پاٹا میں درآمد کیے جانے والے صنعتی خام مال پر 12 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی نئے بجٹ کا حصہ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

Our Team

Loading Team...