بریکنگ نیوز
Loading news...
frint super lead lead 01 03 04 06 10

یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

 یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان



یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پیٹرول پمپوں پر بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

حکام نے بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں شدید کمی کے باعث اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.59 روپے فی لیٹر تک کمی دیکھی مٹی کا تیل 8.92 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ 

اگر اس تجویز کی منظوری دے دی گئی تو پیٹرول کی قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریباً 252.85 روپے فی لیٹر ہو جائے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لیٹر تک آ جائے گی۔ 

مٹی کے تیل کی قیمت موجودہ 180.54 روپے کے مقابلے میں 171.62 روپے پر آنے کی توقع ہے۔