بریکنگ نیوز
Loading news...
frint super lead lead 01 03 04 06 10

ہالی وڈ اداکار میل گبسن اور انکی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق

 ہالی وڈ اداکار میل گبسن اور انکی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس کی علیحدگی کی تصدیق


ہالی وڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خاموشی سے تقریباً ایک سال قبل الگ ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ دونوں کا 8 سالہ بیٹا بھی ہے جس کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔

سابق جوڑے نے پیپلز میگزین کے ساتھ شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا 'اگرچہ ہماری زندگی میں اس باب کو ختم کرنا افسوسناک ہے، لیکن قدرت نے ہمیں ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے اور اپنے بیٹے کے لیے ہم سب سے بہترین والدین بن کر رہیں گے۔'

واضح رہے کہ اداکار گبسن نے پہلے رابن ڈینس مور سے شادی کی تھی تاہم بدقسمتی سے 26 سال چلنے والی یہ شادی 2006 میں ختم ہوگئی تھی۔