بریکنگ نیوز
Loading news...
frint super lead lead 01 03 04 06 10

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات




ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان کراچی پولیس چیف تعینات



ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کردیا گیا، چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر  آزاد خان کو کراچی پولیس چیف تعینات کیا گیا ہے جبکہ ذوالفقار لاڑک ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شرجیل کھرل کی بطور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سندھ تعیناتی کی گئی ہے جبکہ  اقبال دارا کو ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ سندھ کا اضافی چارج سونپا گیا۔

پرویز چانڈیو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، فیصل عبداللّٰہ چاچڑ ڈی آئی جی میرپور خاص تعینات کردیے گئے۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب کو ڈی آئی جی سکھر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔