بریکنگ نیوز
Loading news...
frint super lead lead 01 03 04 06 10

عام عوام کی آمدنی پر بڑھتا ہوا دباؤ محض معاشی نہیں سماجی مسئلہ بھی ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عام عوام کی آمدنی پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے مسلسل بڑھتے طوفان، محدود روزگار کے مواقع اور ٹیکسوں کے بوجھ نے عام آدمی کی آمدنی پر شدید دباؤ ڈال رکھا، تنخواہیں اپنی جگہ منجمد ہیں جبکہ روزمرہ اخراجات،خوراک، رہائش، تعلیم، صحت اور توانائی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اس عدم توازن نے متوسط اور نچلے طبقے کی زندگی کو مشکل ترین مرحلے میں داخل کر دیا ہے،قیمتوں میں اضافے نے روپے کی قوتِ خرید کو کمزور کر دیا ہے۔ جو آمدنی چند سال پہلے ضروریات پوری کر لیتی تھی،آج وہ ناکافی محسوس ہوتی ہے،اشیائے خوردونوش، بجلی و گیس کے بل اور ایندھن کی قیمتیں آمدنی کا بڑا حصہ نگل رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجرتوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ،ٹیکس کے نظام میں اصلاحات اور بالواسطہ ٹیکسوں میں کمی،روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے صنعت و زراعت کی بحالی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے کیونکہ آمدنی پر بڑھتا ہوا دباؤ محض معاشی نہیں بلکہ سماجی مسئلہ بھی ہے اس کا حل جامع پالیسیوں،شفاف حکمرانی اور عوام دوست فیصلوں سے ہی ممکن ہے اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو یہ دباؤ معاشرتی استحکام کے لیے بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔