اکشے کھنہ نے فلم دھریندر میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا: ڈائریکٹر کا انکشاف
بالی وڈ فلم 'دھریندر' کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا ہےکہ ابتدا میں اکشے کھنہ نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم کے حوالے سے گفتگو کی۔
مکیش چھابڑا نے بتایا کہ جب پہلی بار اکشے کو فلم آفر کرنے کیلئے فون کیا تو اداکار کا ردعمل حوصلہ افزا نہیں تھا، اکشے نے ابتدائی طور پر فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
